کروناوائرس: نشتر ہسپتال میں بستی ملوک کارہائشی جاں بحق

    کروناوائرس: نشتر ہسپتال میں بستی ملوک کارہائشی جاں بحق

  

ملتان (نیو زرپورٹر، نمائندہ خصوصی) کرونا وائرس کی مرض میں مبتلا 65سالہ شخص نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔تفصیل کے مطابق چک نمبر19ایم آر کا رہائشی حاجی حسین احمد کو کرونا وائرس کی تشخیص ثابت ہونے پر نشتر ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا جو دوران علاج اس وبا سے جان کی بازی ہار گیا،نشتر ہسپتال انتظامیہ نے متاثرہ شخص کی نعش ریسکیو1122کی مدد سے مریض کے آبائی قبرستان بستی ملوک کے علاقے مین نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

خاک کردیا گیا ہے۔ نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں زیر علاج ملتان کے علاقے محلہ جندی شاہ کے رہائشی 60 سالہ حسین احمد نے جمعرات کو رات گئے دم توڑ دیا،جمعہ کو موصول ہونے والی رپورٹ میں حسین احمد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی،تاہم جمعرات کی رات ورثاء نے حسین احمد کی میت زبردستی رپورٹ کا انتظار کئے بنا بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے لے جانے کی کوشش کی تاہم نشتر انتظامیہ نے بروقت کاروائی کر کے ورثا کو ایسا کرنے سے روک دیا،ادھر نشتر ہسپتال میں یکم اپریل سے 30اپریل کے درمیان کورونا کے باعث دم توڑنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے جبکہ کورونا میں مبتلا 27 مریض اور شبہ میں 22 مریض آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔چودھری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کی ٹیکنیشن میں کورونا کی تصدیق،شوہر بیٹی اور کزن بھی کورونا کا شکار ہوگئے چاروں نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج،کارڈیالوجی ہسپتال کے 05 میں سے 04 آپریشن تھیٹر سپرے کر کے بند کر دئیے گئے، رابطے میں رہنے والے دیگر ملازمین کو آئی سو لیٹ کر دیا گیا گزشتہ ماہ کارڈیالوجی ملتان انتظامیہ کی جانب سے مس کنڈکٹ ودخل اندازی سمیت دیگر الزامات پر لیبارٹری ٹیکنیشن حفیظ کی خدمات سیکرٹری صحت کے سپرد کر دی گئی تھیں،جس میں تین روز قبل کورونا پازیٹیو آگیا جسے کارڈیالوجی کالونی سے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا،ادھر فیملی کا کرونا ٹیسٹ لینے پر بیوی ارم جو کارڈیالوجی آپریشن تھیٹر میں ٹیکنیشن ہے اور چھ سالہ بیٹی انصی فاطمہ اور ساتھ رہنے والے ارم کے کزن نصیر جو کارڈیالوجی میں ہی ٹیکینیشن بھی ہے میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے حفیظ کی اہلیہ ارم اور رشتہ دار نصیر کارڈیالوجی میں کام کرتے ہیں جس کے باعث انکے شعبہ جات سے دیگر ملازمین کو آئی سو لیٹ کر دیا گیا ہے،ادھرحفیظ کا کہناہے کہ مطالبات کے حق میں احتجاج پر انتظامیہ نے پروفیسر کو بچانے اور کرپشن چھپانے پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا۔نوکری بچانے کے بار بار لاہور ودیگر جگہوں پر جانے سے طبیعیت خراب ہوئی تو پتہ چلا کہ کورونا ہوگیاہے،اب میری بیوی بیٹی اور رشتہ دار کورونا کا شکار ہو چکے ہیں،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔اور میرٹ پر انکوائری کرانے کی بھی اپیل ہے ادھر کارڈیالوجی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے 05 آپریشن تھیٹرز میں سے 04 تھیٹرز بند کر کے سپرے کروا دیا ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -