نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز کابحران، حالات بگڑنے کاخدشہ

  نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز کابحران، حالات بگڑنے کاخدشہ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں نرسز کی شدید کمی،پی ایم اے کی جانب سے معاملے پر آواز بلند کرنے کے باوجود سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے بھرتی کے عمل پر پیشرفت نہ ہوئی،اگلے ہفتے تک بھرتی نہ ہوئی تو آئی سو لیشن وارڈز میں کام کے لئے سٹاف کی شدید قلت کاخدشہ ہے تفصیل کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران نشتر ہسپتال کو اس وقت ڈاکٹروں نرسز کی شدید کمی کا سامنا ہے ادھر سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے واک ان انٹرویو ہونے (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کے باوجود بھرتیاں نہیں کی جارہی اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ پی ایم اے نے چند روز قبل بھی معاملے پر آواز بلند کی گورنر پنجاب کو بھی ان مسائل سے آگاہ کیا اسکے باوجود سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے ڈاکٹروں کی بھرتیوں کے حوالے سے کوئی پیشرفت عمل میں نہیں لائی گئی اگر اس کورونا ایمرجنسی کے دوران فوری ڈاکٹر بھرتی نہ کئے گئے تو اگلے ہفتے آئی سو لیشن وارڈز میں عملے کی شدید قلت کے باعث کام میں شدید رکاوٹ پیدا ہو گی جس کی ذمہ داری محکمہ صحت پنجاب پر عائد ہو گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -