دبئی سے188مسافروں کی ملتان انٹری،ائیر رپورٹ پررجسٹریشن

  دبئی سے188مسافروں کی ملتان انٹری،ائیر رپورٹ پررجسٹریشن

  

ملتان (نیوز رپورٹر) دیارغیر میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ روز فلائی دوبئی کی خصوصی پرواز 8321 کے ذریعے 188 مسافر گزشتہ روز 7 بجکر 36 منٹ پر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچے۔ جبکہ ایئر پورٹ پر موجود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر احمد رضا نے مسافروں کا ائر پورٹ پر خیر مقدم کیا(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے ائرپورٹ پر مسافروں کی رجسٹریشن کی۔172 مسافروں کو قرنطینہ اور 9 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا جبکہ 7 مسافروں کو نشتر ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔کورونا ٹیسٹ میں نیگیٹو آنے والے مسافروں کو گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والے قرنطیہ میں قیام کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -