خانیوال: آرپی او کی موجودگی میں افطار پارٹی،احتیاطی تدابیر نظر انداز

  خانیوال: آرپی او کی موجودگی میں افطار پارٹی،احتیاطی تدابیر نظر انداز

  

خانیوال(نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ پولیس آفس خانیوال میں 50سے زائد پولیس اہلکاروں کی افطاری آرپی او کی موجودگی میں ہوئی سوشل ڈسٹنس بارے احکامات نظر انداز کردئیے گئے ہیں تفصیل کے مطابق خانیوال پولیس کے ضلعی آفس میں مستحق پولیس اہلکاروں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد علی وسیم سمیت دیگر پولیس کے افسران موجود تھے راشن تقسیم کرنے کے بعد ڈی پی او آفس (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

سبزہ زار میں افطاری پارٹی کابھی اہتمام کیاگیاجس می آر پی او ڈی پی او بھی شریک تھے محکمہ پولیس خانیوال نے اعلی افسران کی موجودگی میں حکومت پنجاب کے سوشل ڈسٹسنس کے احکامات کے دھجیاں بکھیر کے رکھدیں دوسری طرف حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوب بھرکے 36اضلاع میں سرکاری افطارپارٹی پرپابندی بھی لگارکھی ہے حکومتی احکامات پرعمل درآمدکروانے والے ادارے کی جانبسے حکومتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی بارے سوالیہ نشان کھڑاہوگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -