لاک ڈاؤن کے باوجود سڑکوں پر رش تشویشناک ہے،عظمیٰ بخاری

لاک ڈاؤن کے باوجود سڑکوں پر رش تشویشناک ہے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار بندکمروں کے ہیرو اور یاسمین راشد پریس کانفرنسز تک ڈاکٹر ہے۔قرنطینہ میں اپنی مدت پوری کرنے والوں کو گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے۔لاہور،فیصل آباد،ملتان اور ڈی جی خان قرنطینہ میں لوگ دو ماہ سے قید ہیں۔بزدار حکومت نے بیرون ملک سے آئے زائرین کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے

۔پنجاب حکومت ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھائے لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد روزانہ سڑکوں پر بلاخوف خطر گھوم رہی ہیں۔پولیس بھی شہریوں کے سامنے خاموشی تماشائی کا کردارادا کررہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ابھی حکومت کی جانب سے ٹیسٹ کی تعداد نہیں بڑھائی گئی۔وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کی کارکردگی بھی عثمان بزدار جیسی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -