علی پور، کاشتکارقتل، ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے، 5افراد جاں بحق

  علی پور، کاشتکارقتل، ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے، 5افراد جاں بحق

  

ملتان، بہاولپور، بارہ میل، اڈا کوٹ بہادر، رحیم یارخان، مظفرگڑھ، نورپورنورنگا (نیوز رپورٹر،بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندگان پاکستان) تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں تیزرفتار موٹرسائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے1شخص موقع پر جاں بحق 2افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔ وہاڑی روڑ چک ٹی کا رہائشی علی حسن اپنے دوستوں کے ہمراہ کام سے چھٹی کرکے گھر کی جانب جارہے تھے کہ تیز رفتاری(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

کے باعث موترسائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں علی حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ محمد جہانگیر اور محمد شان کو ریسکیو1122نے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹرز کے مطابق محمد شان کی حالت غیر بتائی جاتی ہے۔ نواحی موضع قتالپور کے کنڈ سرگانہ چک عباس نگر کے رہائشی محمد جہانگیر سر گانہ کا چودہ سالہ بیٹا محمد حیات گھر میں بجلی کی تاریں ٹھیک کر نے میں مصروف تھا کہ اچانک اسکا ہاتھ ننگی تار سے چھو فیا، کرنٹ لگنے سے محمد حیات موقع پر خالق حقیقی سے جاملا، متو فی کی موت سے علاقہ میں کہرام برپا ہو گیا اور ہر آنکھ اشکبا ر نظر آئی ہے۔تیزرفتارموٹرسائیکل دیوارسے جاٹکرایا‘ایک نوجوان ہلاک‘دوسرا شدیدزخمی ہوگیاتھانہ مسافر خانہ کی حدود میں اڈہ بڈھا کھوہ موضع رنگ پور کے قریب دونوجوانوں نے تیزرفتاری کے باعث اپنی بائیک دیوار میں ٹکرا دی،ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھانہ مسافر خانہ کی حدود میں اڈا بڈھا کھوہ نزد موضع رنگ پور کے مقام پر موٹر سائیکل سواردونوجوانوں عمیر اور ریحان نے تیز رفتاری کے بائیس اپنی موٹر سائیکل پر کنٹرول نہ رکھتے ہوے،صدیق کاٹن فیکٹری کی دیوار سے ٹکرا دی،جس کے باعث عمیر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ریحان نامی دوسرانوجوان جوشدید زخمی حالت میں تھا،اس کو پٹرولنگ پولیس، چوکی عباسی موڑنے 1122کی مدد سے بھاول وکٹوریہ ہاسپٹل منتقل کر دیا ہے۔تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا، نوجوان موقع پر جاں بحق، ڈرائیور فرارہوگیا تفصیل کے مطابق تھانہ لیاقت پور کی حدود موضع چودھری کے رہائشی محمداسلم نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کا نوجوان بیٹا محمداسحاق اپنی موٹر سائیکل پر کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ اسی دوران غفلت اورلاپرواہی سے ٹریکٹر کو چلاتے ہوئے ملزم ڈرائیور محمدصدیق نے بے قابو ہو کر کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں اس کا نوجوان بیٹا محمداسحاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، والد کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔موٹر سائیکل اؤر لوڈر رکشہ میں ہولناک تصادم ہوا جس میں شدید زخمی ہوئے والا 15 سالہ لڑکا موقع پر جان بحق ہوگیا چک 11 جمال الدین کے رہائشی 15 سالہ محمد رحیم اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جاریا تھا کہ سامنے سے انے والے تیز رفتار لوڈر رکشہ نے بے قابو ہوکر دھماکے سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوئے والا محمد رحیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، ایک شدید زخمی ہسپتال منتقل کردیا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ خیرپور سادات کی حدود میں کچے کے علاقہ بیٹ دیوان میں اقبال گشکوری کی بھینس نادر گشکوری کی مونگ کی فصل میں داخل ھونے سے دونوں کے درمیان تلخ کلامی تصادم میں تبدیل ھو گئی نادر گشکوری نے اپنے 2 حقیقی چچا اللہ ڈیوایا اور اللہ وسایا سمیت اقبال گشکوری پر فائرنگ کردی جس سے اقبال گشکوری موقع پر جاں بحق اور اس کی بیوی زکیہ بی بی شدید زخمی ھو گئی پولیس تھانہ خیرپور سادات نے نادر گشکوری کے 2 حقیقی چچا اللہ ڈیوایا گشکوری اور اللہ وسایا گشکوری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ھے اور اقبال گشکوری کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے رورل ھیلتھ سنٹر خیرپورسادات منتقل کر دیا ھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -