حکومت نے کورونا مریضوں کیلئے بہتر انتظامات نہیں کئے:اشرف بھٹی

حکومت نے کورونا مریضوں کیلئے بہتر انتظامات نہیں کئے:اشرف بھٹی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا مریضوں کے لئے بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں کس قدر اچھے انتظامات کئے گئے ہیں اس کی قلعی وہاں پر موجود مریضوں نے اپنی ایک ویڈیو میں کھول دی ہے اس ویڈیو کے بعد ہماری یہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا مریضوں کے لئے کوئی بھی انتظامات نہیں کئے ہیں۔

اور حکومت محض زبانی جمع خرچ سے ہی کام چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے یہاں کے ڈاکٹرز کا مستعفی ہونے کا مطالبہ درست ہے ان کو فی الفور خود ہی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہئے اور کسی اہل شخص کو وزیر صحت بنانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بیرون ملک سے آئے ہونے زائرین کو بھی بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔نالائق حکومت کو ہر غلط کام کی نشاندہی سامنے آنے کے بعد ہی ہوش آتا ہے۔پنجاب حکومت ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھائے لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد روزانہ سڑکوں پر بلاخوف خطر گھوم رہی ہیں۔پولیس بھی شہریوں کے سامنے خاموشی تماشائی کا کردارادا کررہی ہیں بلا وجہ گھروں سے نکلنے والوں کو وارننگ دینے کی بجائے کچھ دیر کی حوالات میں سزا دینے کے بعد چھوڑا جائے تاکہ ایسے لوگ دوبارہ یہ سنگین غلطی نہ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -