قادیانی نواز حلقے ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے،عطاء المہیمن بخاری
لاہور (نمائندہ خصوصی) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے نیشنل کمیشن فارمینارٹیز کو بھیجی گئی اس سفارش (سمری) کا پور جوش خیر مقدم کیا ہے کہ ”کوئی قادیانی نمائندہ کمیشن میں نہ رکھا جائے“ قائد احرار سید عطاء المھیمن بخاری،مولانا زاہد الراشدی، حافظ عاکف سعید،مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانا محمد الیاس چنیوٹی،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، قاری محمد زوار بہادر،سید محمد کفیل بخاری رانا محمد شفیق پسروری اور دیگر رہنماؤں نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے قومی کمیشن برائے اقلیتی امور کو بھیجی گئی اس سمری کا خیر مقدم کیاہے۔
تے ہوئے کہا ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب رسالت وختم نبوت کا اعجاز ہے کہ قادیانی اور قادیانی نواز حلقے ایک دفعہ پھر ناکام اور نامراد ہوئے ہیں۔