پیپلز پارٹی کوغریب عوام کے حصے کی گندم چوری کا جواب دینا پڑے گا، شہباز گل

  پیپلز پارٹی کوغریب عوام کے حصے کی گندم چوری کا جواب دینا پڑے گا، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح سندھ میں غریب عوام کے حصے کی گندم چوری کی گئی ہے، پیپلز پارٹی کو اس چوری کا جواب(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

دینا پڑے گا۔یہ بات انہوں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے رد عمل میں کہی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو عالمی وبا کرونا وائرس نے تباہی مچائی رکھی ہے اور دوسری طرف سندھ حکومت کی چوری چکاری نے، ہمیشہ کی طرح سندھ میں غریب عوام کے حصے کی گندم چوری کی گئی۔شہباز گل نے کہا کہ لگتا ہے کہ چوری کرنے کا حق بھی شاید18ویں ترمیم نے ہی آپ کو دیا ہے کہ خوب دبا کر وسائل کو لوٹو اور آپ سے کوئی پوچھنے والا بھی نہ ہو۔ پی پی کو اس چوری اور بری طرز حکومت کا جواب دینا پڑے گا۔
شہباز گل