ایل پی جی کی قیمت میں 22روپے فی کلو اضافے کانوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی قیمت میں 22روپے فی کلو اضافے کانوٹیفکیشن جاری

  

کراچی(این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے مئی 2020 کیلئے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اوگرا کے (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سیلنڈر256 روپے اور کمرشل سیلنڈرکی قیمت میں 983 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی 90 روپے فی کلو کی جگہ 112روپے فی کلو جبکہ گھریلو سیلنڈر1067روپے کی جگہ1323روپے اور کمرشل سیلنڈر4107 روپے کی جگہ 5090 روپے میں فروخت ہوگا۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوشن ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی انڈسٹری مشکلات سے دو چار ہے، بیل آؤٹ پیکچ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پر لیوی ٹیکس، ایڈوانس ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس فوری ختم کیا جائے۔ایسوسی ایشن کے مطابق پہاڑی علاقوں کے ایل پی جی صارفین کوخصوصی ریلیف دیا جائے اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع الگ الگ کیا جائے۔

نوٹیفکیشن جاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -