غلام سرور کا لیبر ڈے پر پاکستان کے مزدور طبقے کو خراج تحسین

غلام سرور کا لیبر ڈے پر پاکستان کے مزدور طبقے کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر ہوا بازی ڈویڑن غلام سرور خان نیانٹرنیشنل لیبر ڈے کے دن پاکستان کے مزدور طبقے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کہ مزدور طبقے خاص طور پر این اے 59 اور این اے 63 کے مزدور طبقے کے ساتھ(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کھڑے ہونے کا عزم کرتے ہیں۔ ایک بیان میں غلام سرور خان نے کہا کہ وہ اور پی ٹی آئی کی حکومت مزدور طبقے کو ان کے حقوق فراہم کرنے میں کوشاں ہے اور اس کہ لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا کی وبا سے معاشرے میں مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اسے مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم کا احساس پروگرام مستحق مزدوروں کو با آسانی اور میرٹ کی بنیاد پر مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ مزدور طبقے کو ان کے حقوق میسر ہوں کیونکہ پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مزدور طبقہ زندگی کہ ہر شعبے میں اولین خدمات سرانجام دے رہا ہے. وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ پی او ایف کے مزدوروں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے اور ہر مشکل وقت میں پی ٹی آئی نے ہمیشہ مزدوروں کہ سر پر ہاتھ رکھا ہے۔ پی او ایف کے مزدور کا اسٹیٹس سول سرونٹ کا ہی رہے گا اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئیگی۔ پی اوایف انتظامیہ سے امید کرتے ہیں کہ حکومتی احکامات کومن و عن تسلیم کرتے ہوئے کلیریکل کی اپگریڈیشن جو 2016 سے زیر التوا ہے اسکا ڈیلی آرڈر پارٹ ون کیا جائیگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اپنے حلقہ کے مزدوروں کی بہتری کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

غلام سرور