خلیل طاہر سندھو کے گھرکے باہر فائرنگ قابل مذمت ہے،خالد گل

  خلیل طاہر سندھو کے گھرکے باہر فائرنگ قابل مذمت ہے،خالد گل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کینڈا کے نائب صدر خالد گل نے سابق صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کے گھر کے باہر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خلیل طاہر سندھو سمیت تمام اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور جن لوگوں نے بھی ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی ہے ان کو فوری گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ خلیل طاہر سندھو مسلم لیگ کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہیب ہیں اور وہ اقلیتوں کے وزیر بھی رہ چکے ہیں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے اس واقعہ سے اقلیتوں میں ایک بے یقینی کی فضاء پیدا ہو چکی ہے اس لئے حکومت جلد سے جلد ان کے گھر پر فائرنگ کرنے والوں کو نہ صرف گرفتار کرے بلکہ ان مجرموں کو قوم کے سامنے بے نقاب بھی کیا جائے اور ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -