قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف متحرک ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے علی الصبح قبضہ مافیا گروپ کے خلاف آپریشن،01 کنال کمرشل زمین واگزار کروا لی گئی ہے۔زمین کی کل مالیت ڈھائی کروڑ ہے۔کاروائی ڈیرہ حکیمہ ہربنس پورہ میں کی گئی۔ڈی سی دانش افضال کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔