دار ارقم کے ریجنل ڈائریکٹرز میں جدید فوگنگ مشینیں تقسیم

  دار ارقم کے ریجنل ڈائریکٹرز میں جدید فوگنگ مشینیں تقسیم

  

لاہور(پ ر) دارِ ارقم سکولز پاکستان کے ہیڈ آفس میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے ریجنل ڈائریکٹرز میں جدید ترین فیومیگیشن مشینیں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر سی ای او دارِ ارقم سکولز سید وقاص جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کے ساتھ معاشرتی ذمہ داریوں کا پورا ادراک رکھتے ہیں۔ اس موقع جی ایم بخت زادہ سید نے کہا کہ ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ دیگر پبلک مقامات،مساجد،سرکاری و نجی سکولز اور ضرورت پڑنے پر بھی لوگوں کے گھروں میں بھی مفت اسپرے کروایا جائے۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر محمد یابسین خان,عمران مرزا،علی رضا،راشد محمود،عتیق الرحمن،جلیل احمد،خالد رزاق اور میڈیا منیجر خیر احمد طاہر و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -