اخبار فروش سعیدقیصرکی موت کے حقائق بے نقاب کئے جائیں،صحافتی تنظیمیں

  اخبار فروش سعیدقیصرکی موت کے حقائق بے نقاب کئے جائیں،صحافتی تنظیمیں

  

پھول نگر (پ ر)بھائی پھیرو کے محنت کش اخبار فروش سعید قیصر کی اچانک موت پر بھائی پھیرو کے چھ پریس کلبوں کے عہدیداران مظلوم خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے صحافی طارق شاہین کے دفتر میں اکٹھے ہوئے۔اجلاس میں اخبار فروش کی اچانک ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ عالمی مزدور تنظیموں،صحافتی تنظیموں، اخبار فروش یونینوں اور اخبارات کے مالکان سے انسانیت کے نام پر اپیل کی گئی کہ وہ اس محنت کش صحافی کی اچانک موت کے اصل حقائق کو بے نقاب کرنے اور اسکی موت کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے متحد ہو کر آواز اٹھائیں اور مظلوم اور بے سہاراخاندان کا ہر ممکن ساتھ دیں۔اجلاس میں،اجلاس میں بھائی پھیرو پریس کلب کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان،میاں خالد رفیق، ڈاکٹر لیاقت علی،رانا عدنان علی، الیکٹرانک میڈیا پریس کلب کے ڈاکٹر محمدلطیف،عبدالرزاق ِپھولنگر پریس کلب کے زاہد منہاس،رانا دلشاد علی،ڈاکٹر محمد اشرف پنجاب پریس کلب کے حاجی عبدالحفیظ آسم،سعید نظامی،چوہدری فیاض رحیم،نیشنل پریس کلب کے رانا امجد، پرویز احمد،عوامی پریس کلب کے ملک عثمان،مبشر رضوی اور دیگر درجنوں صحافی موجود تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -