صحافی کی پھندا لگی لاش ملنے کا واقعہ افسوسناک ہے،چودھری نذیر
لاہور(پ۔ر)آل پاکستان اخبار فروش یونین لاہور کے صدر چودھری نذیر احمد نے تحصیل پتوکی محلہ رسولپورہ کے رہائشی صحافی اور اخبارات کے سیلز مین سعید قیصرکی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سعید قیصر کو قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،واقعہ کی درست اور حقائق پر مبنی تفتیش نہ ہونے پر یونین احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان اخبار فروش یونین لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔