نیب نے مالم جبہ،بی آرٹی،ہیلی کاپٹر کیس والوں کوکلین چٹ دیدی،حنا پرویز

  نیب نے مالم جبہ،بی آرٹی،ہیلی کاپٹر کیس والوں کوکلین چٹ دیدی،حنا پرویز

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ قوم کو کرونا کی نیب کو نوازشریف کی فکر پڑی ہیں۔ چیئرمین نیب نے مالم جبہ،بی آر ٹی اور ہیلی کاپٹر کیس والوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔نیب کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ہرگزرنے دن کے ساتھ زوال پذیر ہے۔عالمی سطح پر بھی نیب کی یکطرفہ کاروائیوں کی مخالفت کی جارہی ہیں۔لیکن یہاں نیب روزانہ جھوٹی پریس ریلیز جاری کرکے عوام کے سامنے اپنا اچھا چہرہ پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ایک ویڈیو احتسا ب عدالت کے جج کی آئی تو اس کو کام کرنے سے روک دیا گیا لیکن چیئرمین نیب کی نازیبہ ویڈیو آنے کے باوجود حکومت نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔چیئرمین نیب کو تو اخلاقی طور پر ہی مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا عمران خان اگر لاک ڈاؤن کے مخالفت تھے تو پاکستان میں لاک ڈاؤن کس کے حکم سے کیا گیا ہے۔عمران خان یہ بیان ان کی بے بسی اور کمزوری کا اظہار کرتا ہے۔پوری دنیا میں اس وقت لاک ڈاؤن چل رہا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی لاک ڈاؤن کو مزید جاری رکھنے کی ہدایات کی جارہی ہیں۔عمران خان یا خود کنفیوز ہیں یا قوم کو بھی کنفیوز کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -