مزدوروں کا قومی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  مزدوروں کا قومی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مزدور کسی بھی ملک و قوم کی تعمیروترقی میں قلیدی کردار ادا کرتا ہے بدقسمتی سے ملک میں لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار مزدور دووقت کی روٹی سے محروم ہو گیا ہے۔حکومت لاک ڈاؤن میں محنت کش مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے زبانی جمع خرچ سے کام چلارہی ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مشکل وقت میں دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کی فلاح بہبود کیلئے مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن راؤی کرکٹ گروانڈ میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سینکڑوں مزدوروں میں رمضان پیکیج تقسیم تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر گوندل،سیکرٹری جے آئی یوتھ پاکستان شاہد نوید ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ستر سال سے پاکستان میں محنت کشوں کا مزدوروں کا بدترین استحصال ہورہا ہے۔ جن کی بدولت معیشت کا پہیہ چلتا ہے آج وہی مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ دووقت کی روٹی سے محروم ہو گیا ہے۔