صنعتیں بند ہونے سے مزدووں کو شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے

صنعتیں بند ہونے سے مزدووں کو شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث ملک کی متعدد صنعتیں اور کارخانے بند ہیں اور یہاں کام کرنے والے افراد کو متعدد معاشی اندیشوں اور خطرات کا سامنا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹی بڑی صنعتوں اور کارخانوں میں کام کرنے والوں کو یا تو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔یا غیر معینہ مدت کے لیے بغیر تنخواہ کے گھر بیٹھنے کا کہا جا رہا ہے۔ آج یوم مئی کو ہم نے عہد کرنا ہے کہ ہم نے کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے سمیت ان مزدوروں کا بھی خیال رکھنا ہے جو ان مشکل حالات میں بھی اپنی گزر اوقات کر رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -