حکومت کورونا کی آڑمیں قادیانیوں کو پروموٹ کر رہی ہے،زاہد حبیب

  حکومت کورونا کی آڑمیں قادیانیوں کو پروموٹ کر رہی ہے،زاہد حبیب

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) حکومت کورونا کی آڑ میں مرزائیوں کو پروموٹ کر رہی ہے نتائج انتہائی بھیانک نکلیں گے۔اقلیتی کونسل میں قادیانیوں کو شامل کرنے کی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات آئین پاکستان کے ساتھ مذاق ہے۔ مرزائیوں عقیدہ ختم نبوت کے باغی اور آئین پاکستان کے منکرین ہیں سیاست اور ریاست کے امور میں قادیانیوں کی مداخلت اور شمولیت خطرناک ہے۔ مرزائیوں سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا غیر محتاط بیانیہ نا مناسب ہے ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،رکن پنجاب رابطہ کمیٹی صاحبزادہ سید عثمان حیدر نقوی نے کیا۔انہوں نے کہامرزائی آئین پاکستان کے باغی ہیں ایسے سرکش گروہ کو اقلیتی کمیشن کا رکن بنانا آئین پاکستان کی مخالفت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -