اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر جانیوالا شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر جانیوالا شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہر ی قتل جبکہ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقے میں 40سالہ خالد اقبال مین بلیوارڈ پرایک نجی بنک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کرنکلا تو دوموٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا،رقم چھیننے پرخالد اقبال نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے خالد زخمی ہو گیا،متاثرہ شہری کوہسپتال لے جایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ڈیفنس بی میں ڈاکوؤں نے عدیل کے گھر سے 3لاکھ60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے فرحان کے گھر گھس کر2لاکھ 40ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.شادباغ میں ڈاکووں نے نصراللہ کے گھر سے 1لاکھ 20ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،برکی میں ڈاکووں نے وقاص کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ملت پارک میں ڈاکوؤں نے تنویر سے28ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔شالیمارمیں ڈاکووں نے ابراہیم سے60ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔شادمان میں ڈاکوؤں نے جہانگزیب سے15ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ ڈیفنس سی، ہنجروال سے گاڑیاں۔ گوالمنڈی،ٹاون شپ اور پرانی انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -