ہنجر وال اور شاہدرہ سے 600 پتنگیں، 250ڈورکی چرخیاں پکڑی گئیں

  ہنجر وال اور شاہدرہ سے 600 پتنگیں، 250ڈورکی چرخیاں پکڑی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ہنجر وال اور شاہدرہ پولیس نے پتنگ سازی اور فروشی میں ملوث 04ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان پتنگیں تیار کرکے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر علاقہ میں پتنگیں تیار کرنے والے کارخانے پر ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران 2 ملزمان احمد اور حمزہ کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے 440تیار جبکہ 30,000 پتنگیں تیار کرنے کا خام مال برآمدکیا۔اسی طرح شاہدرہ پولیس نے بھی کارروائی کرتے دو پتنگ فروش علی حیدر اور عمران کو حراست میں لے کرملزمان کے قبضہ سے 50 سے زائد پتنگیں، 250کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور 35 عدد پنے ڈور برآمدکیں۔ملزمان کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -