جرائم کیخلاف بھرپور اقدامات کو یقینی بنائیں،ایس ایس پی آپریشنز

  جرائم کیخلاف بھرپور اقدامات کو یقینی بنائیں،ایس ایس پی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہورفیصل شہزاد نے کہا ہے کہ سب ڈویژنل آفیسرز، سرکل و سیکٹر انچارجز اپنی اپنی ڈویژن میں جرائم کے خلاف بھرپور اقدامات کو یقینی بنائیں۔سیکٹر انچارجز کرائم ہاٹ سپاٹ والے علاقوں کی نشاندہی کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن میں ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی اوورآل کارکردگی کا جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔

ایس پی عائشہ بٹ نے ڈولفن سکواڈ و پی آر یو کی کارکردگی کے حوالہ سے ایس ایس پی آپریشنز کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈویژنل سپروائزری آفیسرز،سیکٹر انچارجز و ٹیم لیڈرز موقع پر موجود تھے۔انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کی کرائم کے حوالہ سے زیرو ٹالرنس پالیسی پرمن و عن عملدرآمد کی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنز لاہورفیصل شہزاد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے زیر استعمال موٹر بائیکس اور وہیکلز کی مہینے میں 02 بار انسپکشن کی جائے اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کے معمولی نقائص فی الفور دور کئے جائیں۔فیصل شہزاد نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور پتنگ بازی کے تدارک کیلئے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول کے حوالہ سے سب ڈویژنل آفیسرز، سرکل و سیکٹر انچارجز اپنی اپنی ڈویژن و سیکٹر کے ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز،اوور سپیڈنگ،غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -