جنزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ابتک 2141مقدمات درج

  جنزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ابتک 2141مقدمات درج

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلات سے بتاتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پرابتک 2141 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پر 02 لاکھ 08 ہزار سے زائد افراد سے نقل و حرکت بارے دریافت کیا گیا جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے01 لاکھ 97 ہزار 223 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو بھیجا گیا۔ غیر ضروری طور پر باہر آنے والے4413 شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی01 لاکھ85 ہزار 544 وہیکلزکو چیک کیا گیا۔مجموعی طور پر104917 موٹر سائیکلوں، 27127 رکشوں،5409 ٹیکسیوں،38387 کاروں اور 9704 بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی 7385 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -