پولیس اہلکاروں کوافطاری کی فراہمی

  پولیس اہلکاروں کوافطاری کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنے جوانوں کو ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری کی فراہمی کا انتظام کیاگیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفر کی زیر نگرانی اسپشل ناکوں پر تعینات نفری کو معیاری اور بروقت افطاری کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔افطاری میں منرل واٹر، جوس، کھجوروں سمیت چکن بریانی، ویجیٹبل بریانی اور نان حلیم روزانہ مینو تبدیل کر بھجوایا جارہا ہے۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، انٹر سٹی ناکہ جات سمیت پولیس لائنز سے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران واہلکاروں کو افطاری بجھوائی جا رہی ہے۔جمیل ظفر نے کہا کہ افطاری کی پکوائی، پیکنگ اور تقسیم کے عمل کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ناکہ جات اور فیلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاران و افسران محکمہ پولیس کی شان ہیں۔

مزید :

علاقائی -