سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

  سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 186ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 05 ملزمان سے لاکھوں کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 22پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے20 کلو گرام سے زائد چرس اور306 لیٹرشراب برآمد کی گئی۔

10 ملزمان سے جوئے پرلگی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب27 اشتہاری جبکہ 23 عادی مجرمان کوگرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -