ایس پی ڈولفن کا العلیم میڈیکل کالج کا دورہ

  ایس پی ڈولفن کا العلیم میڈیکل کالج کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی عائشہ بٹ کی زیرنگرانی ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس ہیڈ کواٹر رانا محمد اسلم نے العلیم میڈیکل کالج کفالت سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کفالت سنٹر میں سماجی فاصلہ اور سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔
رانا محمد اسلم نے کفالت مراکز پر تعینات اینٹی رائٹ فورس کے دستوں کوحفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر الرٹ ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی رانا محمد اسلم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے عوام کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس پی عائشہ بٹ نے تمام آفیسرز کورمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام اور جوانوں کے ساتھ فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -