غیر قانونی طور پرگردے ٹرانسپلانٹ کرنیوالا مفرورملزم گرفتار

  غیر قانونی طور پرگردے ٹرانسپلانٹ کرنیوالا مفرورملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سول لائنز پولیس نے غیر قانونی طور پرگردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے نان رجسٹرڈ کلینک پرریڈ کر کے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والے مفرور ملزم ذوالفقارکو گرفتارکیا۔ملزم ذوالفقار 05 سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔اشتہاری ملزم ذوالفقارسادہ لوح اور دیہاتیوں کو رقوم کا جھانسہ دیکر لاہور لاکر ان کے گردے نکال کر بھاری رقوم کے عوض فروخت کرتا تھا۔

بعد ازاں ملزم مجبور لوگوں کے گردے نکال کران کو رقم کی ادائیگی بھی نہیں کرتا تھا۔ملزم ذوالفقار 2کروڑ روپے سے زائد بوگس چیکس کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعید نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پرایس ایچ او سو ل لا ئن انسپکٹر با بر اشر ف انصا ری اوراے ایس آئی عمران علی اور انْ کی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -