فیصل ٹاؤن میں دورانِ ڈکیتی قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

  فیصل ٹاؤن میں دورانِ ڈکیتی قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنزلاہور فیصل شہزاد نے فیصل ٹاؤن مولانا شوکت علی روڈ کے نجی بنک کی اے ٹی ایم پردورانِ ڈکیتی قتل کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن اسد مظفر،ایس ڈی پی او گارڈن ٹاؤن،ایس ڈی پی او اچھرہ اور ایس ایچ او فیصل ٹاؤن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایس پی انویسٹی گیشن اسد مظفرنے ایس ایس پی آپریشنز کو واردات بارے بریفنگ دی۔گزشتہ رات خالد اقبال کودو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت قتل کر دیاتھا۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزادنے موقع پر موجود سکیورٹی گارڈ ودیگر افراد سے وقوعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

فیصل شہزاد نے متعلقہ افسران کو واقعہ کی وجوہات کا تعین کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے اور تمام شواہد کا سائنسی و فرانزک بنیادوں پر جائزہ لے کر اصل حقائق تک پہنچنے کی ہدایت کی۔فیصل شہزاد نے پولیس افسران کو واردات میں ملوث ملزمان کی جلد از جلدگرفتاری عمل میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -