غازی آباد پولیس کی کارروائی،چور گینگ کے 2ارکان گرفتار

  غازی آباد پولیس کی کارروائی،چور گینگ کے 2ارکان گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس غازی آباد کی کارروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث نیاز چور گینگ کے 2ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ نیاز علی عرف نیازی اور اس کا ساتھی فہد شامل ہیں۔ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، ایل ای ڈیزاور دیگر قیمتی اشیاء اور نااسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس غازی آباد نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -