لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی غیر سنجیدگی،پولیس ناکوں پر سختی کا فیصلہ

  لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی غیر سنجیدگی،پولیس ناکوں پر سختی کا فیصلہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن میں تین گھنٹے کیلئے ناکوں پر سختی شروع کردی۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث شہریوں نے غیر ضروری سفر شروع کر دیا ہے جبکہ شہریوں کے غیر ضروری گھروں سے نکلنے کو کم کرنے کیلئے لاہور پولیس ناکوں پر 24 گھنٹے میں تین گھنٹے سختی کریگی، صبح 10 سے 11، سہ پہر 4 سے 5 اور شام 5 اور رات 9 سے 10 بجے کے دوران ناکوں پر سختی کی جائے گی۔رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے 38 روز کے دوران 07 ہزار 305 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا جبکہ 4 ہزار 387 شہریوں سے غیر ضروری طور پر دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے ضمانتی مچلکے لیے گئے، دفعہ 144 و دیگر قوانین توڑنے پر 2 ہزار 127 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -