گرین ٹاؤن سے چوری کی وارداتیں کرنیوالے2ملزم گرفتار

  گرین ٹاؤن سے چوری کی وارداتیں کرنیوالے2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس تھانہ گرین ٹاؤن نے چوری کی وارداتیں کرنے والاعلی رضا عرف بھولانقب زن گینگ کے 2ملزمان گرفتارکر لیا ہے۔گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ علی رضا عرف بھولا اورسجاد شامل ہیں۔گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، 14 موبائل فونز، LCD، دیگرقیمتی اشیاء اورآلات نقب زنی برآمدکر لیے ہیں۔سابقہ ریکارڈ یافتہ گرفتارملزمان کاشہر کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -