رائیونڈ میں 5سالہ بچہ مبینہ بدفعلی کے بعد قتل

  رائیونڈ میں 5سالہ بچہ مبینہ بدفعلی کے بعد قتل

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی رائیونڈ میں پانچ سالہ بچے کو مبینہ بد فعلی کے بعد قتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گاؤں وطناں سے پانچ سالہ بچے حسنین کی لاش کو دیکھ کرشہریوں پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حسنین صبح گھر سے نکلا اس کے بعد واپس نہیں آیا۔ مقتول کے جسم پراور منہ پر زخموں کے نشان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے شبہ ہے کہ بچے کوبد فعلی کرنے کے بعد بیدردی سے قتل کردیا گیا ہے اور لاش کو یہاں پر پھینک دیاگیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قاتل کی تلاش شروع کر دی۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد جائے وقوعہ کادورہ بھی کیا۔ فرانزک و تفتیشی ٹیمیوں اور تحقیقاتی اداروں نے موقعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ایس پی صدر غضنفر علی شاہ نے ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید :

علاقائی -