دوران پنچائت فائرنگ اور تشدد سے 4 افراد کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج

  دوران پنچائت فائرنگ اور تشدد سے 4 افراد کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج

  

الہ آباد(نامہ نگار)الہ آباد دوران پنچائت فائرنگ اور تشدد سے چار افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،پولیس نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کیا،متاثرہ فیملی کا ڈی آئی جی سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل محلہ سردار نو ر میں دوران پنچائت شبیر گروپ نے اندھا دھند فائرنگ اور تشددکر کے وٹو گروپ کے اظہر،شیرا،عمران اور کوثر بی بی کو شدید مضروب کر دیا تھا۔

جن میں سے اظہر نامی شخص لاہور میؤ ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں ہے فیملی کے مطابق اسکی حالت سریس ہے پولیس تھانہ الہ آباد نے عمران علی کی مدعیت میں شبیر گروپ کے چار افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوئے ہیں مدعی مقدمہ عمران علی نے ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

معمر حوالاتی جان کی بازی ہارگیاشیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ جیل شیخو پورہ کا معمر حوالاتی ہسپتال میں جان کی بازی ہارگیا۔تھانہ اے ڈویژن پولیس کے اے ایس آئی محمد ادریس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا پولیس کے مطابق حوالاتی لیاقت جو کہ مقدمہ نمبری278/20بجرم 324/34تھانہ شرقپور شریف شیخوپورہ جیل میں بیمار ہوگیا جس کو علاج معالجہ کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا جس کے پوسٹمارٹم کے لیے علاقہ مجسٹریٹ سے اجازت کے بعد پوسٹمارٹم کیا گیا اور لاش ورثاء کے حوالہ کردی گئی ہسپتال ذرائع کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہلاکت کے اصل حقائق سامنے آسکے گے۔

مزید :

علاقائی -