سی سی پی او ذوالفقا ر حمید کا شہر کی مختلف مساجد کا دورہ

  سی سی پی او ذوالفقا ر حمید کا شہر کی مختلف مساجد کا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہورذوالفقا ر حمید کا شہر کی مختلف مساجد کا نما ز جمعہ سے پہلے دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔سی سی پی او لاہور نے جامعہ مسجد ایل او ایس، جامعہ مسجد قادسیہ، جامعہ مسجد عائشہ، جامعہ مسجد شاہ عنایت قادری سمیت مختلف مساجد کا درہ کیا۔سی سی پی او لاہور نے حکومتی 20 نکاتی ہدایات کے عملی انتظامات کا جائزہ لیا نمازِ جمعہ کیلئے کئے جانے والے سیکورٹی اور سیفٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہور کی جامع مسجد ایل او ایس میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے حکومتی 20 نکاتی ہدایات کو یقینی بنانے میں علمائے کرام کا کردار قابل ستائش رہا۔مساجد کے اندر اور باہر سوشل ڈسٹینس کو یقینی بنانے کورونا خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔شہریوں کی سفیٹی اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے

مزید :

علاقائی -