شعیب اختر کا تفضل رضوی کے لیگل نوٹس پر معافی مانگنے سے انکار

  شعیب اختر کا تفضل رضوی کے لیگل نوٹس پر معافی مانگنے سے انکار

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے لیگل نوٹس پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے لیگل نوٹس ملنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ نوٹس من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس کا جواب دینے کے لیے سلمان نیازی ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ میں اب بھی نا اہلی اور تفضل رضوی کی غیر معیاری کارکردگی کے اپنے الفاظ پر قائم ہوں اور اپنے وکیل کے ذریعہ میں اس کا جواب دونگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -