قوم صبر کرے جلد مشکل وقت گزر جائے گا:ٹینس سٹار اوشناء سہیل

  قوم صبر کرے جلد مشکل وقت گزر جائے گا:ٹینس سٹار اوشناء سہیل

  

لاہور(افضل افتخار)پاکستا ن کی نامور ٹینس سٹار اوشناء سہیل نے کہا کہ قوم پر اس وقت مشکل وقت ہے مگر امید ہے کہ جلد ہی گزر جائے گا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ اسی میں ہمارا فائدہ ہے ان خیالات کا اظہار ٹینس کی نامور کھلاڑی اوشناء سہیل نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہی اس وقت مشکل حالات ہیں میں خود گھر میں ہی رہتی ہوں اور پریکٹس میں مصروف ہوں میں اپنے پرستاروں سمیت پوری قوم کو یہ ہی کہنا چاہتی ہوں کہ وہ بھی اس موقع پر حکومتی اقدامات پرعمل کریں تاکہ ہم اس مشکل سے نکل سکیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مشکل وقت قوموں پرآتا ہے اور اس کاڈٹ کرمقابلہ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صفائی کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ احتیاط ہی اس کے جلد خاتمہ کا حل ہے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کرتی ہوں اور جب بھی میں نے پاکستان کیلئے میڈل جیتا اس وقت مجھے اتنی زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتی اور مستقبل میں بھی اسی طرح سے میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرتی رہونگی کیونکہ اس طرح مجھے بہت زیادہ خوشی حاصل ہوتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -