سرے کاؤنٹی نے شاداب کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا
لاہور(این این آئی)سرے کاؤنٹی نے پاکستانی کرکٹر شاداب خان اور آسٹریلوی کرکٹر ڈی آرسی شارٹ کیساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا۔ کاؤنٹی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یکم جولائی تک تمام کرکٹ سرگرمیاں منسوخ کررکھی ہیں۔، وائٹالٹی بلاسٹ انگلینڈ میں 28 مئی سے شروع ہونا تھا جو اب منسوخ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں سے بات چیت اور رضامندی سے معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے۔