ہنری نکولس نے فنڈ کیلئے ورلڈ کپ شرٹ عطیہ کردی

ہنری نکولس نے فنڈ کیلئے ورلڈ کپ شرٹ عطیہ کردی

  

ولنگٹن(یواین پی)نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ہنری نکولس نے اپنی وہ شرٹ کورونا وائرس متاثرین کی مدد کیلئے عطیہ کردی ہے. جو انہوں نے دل کی دھڑکنیں روک دینے والے ورلڈ کپ فائنل میں گزشتہ برس پہنی تھی۔28سالہ کیوی بیٹسمین نے مذکورہ شرٹ یونیسیف کے حوالے کی ہے جس پر ان کے ساتھی کھلاڑیوں کے دستخط بھی موجود ہیں۔ہنری نکولس کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس عالمی کپ میں جو کچھ بھی ہوا وہ تاریخ کا حصہ بن چکا۔

اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنی شرٹ ایک بہترین مقصد کیلئے دینے کا فیصلہ کیا ہے جسے نیلام کرکے زیادہ سے زیادہ رقم کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ن کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹا سا کام بڑے مقصد کیلئے بہت بڑا فرق بن سکتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -