کورونا وباء،ہنڈ ریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021ء تک ملتوی

کورونا وباء،ہنڈ ریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021ء تک ملتوی

  

لندن (اے پی پی) انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021ء تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔مردوں اور خواتین کے الگ الگ ٹورنامنٹس میں آٹھ ٹیموں پر مشتمل 100 گیندوں کا مقابلہ رواں سال 17 جولائی کو شروع ہو کر 15 اگست کو اختتام ہونا تھا۔گزشتہ روز انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ رواں سال ہنڈریڈ کا انعقاد ممکن نہیں ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے بی بی سی اسپورٹ کو بتایا، ''یقیناًآج کا فیصلہ مایوس کن ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا میں موجودہ حالات میں یہ فیصلہ ملک بلکہ کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے بہتر ہے۔'' انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کھیلوں پر یکم جولائی تک پابندی لگائی ہے۔ ہیریسن نے کہا کہ اگر 2020ء میں دوبارہ سیزن شروع ہوا تو قومی گورننگ باڈی پہلے ہی بیان کرچکی ہے کہ وہ جولائی اور ستمبر کے اختتام کے دوران مردوں اور خواتین کے بین الاقوامی سطح کے ساتھ ساتھ گھریلو فرسٹ کلاس اور محدود اوور مقابلوں کی فراہمی پر توجہ دے گی۔

  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -