سابق فٹ بالر میاں گلزار احمد انتقال کر گئے

  سابق فٹ بالر میاں گلزار احمد انتقال کر گئے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق فٹ بالر میاں گلزار احمد انتقال کر گئے۔ میاں گلزار احمد پنجاب پولیس کیریٹائرڈ ملازم اور ان کا تعلق فیصل آباد کے گاؤں ناگو کی سرلی سے تھا۔ میاں گلزار احمد کی وفات پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل مجاہد اللہ ترین کے علاوہ علاقے کے فٹ بالروں کی کثیر تعداد نے ان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی فٹ بال کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -