تنگوانی میں کرونا کے مقامی کیس سامنے آنے لگے

تنگوانی میں کرونا کے مقامی کیس سامنے آنے لگے

  

تنگوانی (این این آئی) تنگوانی میں کرونا کے مقامی کیس سامنے آنے لگے۔ کیڈٹ کالج قرنطینہ سینٹر میں 4 نئے کرونا کی مبتلا مریض داخل۔ کندھ کوٹ غلہ منڈی کے بیوپاری راجیش کمار اور کراچی سے واپس آنے والے کرم پور کے رہائشی زبیر احمد بجارانی کی رپورٹ بھی پازیٹیو آگئی ہے۔ کراچی سے سفر کرکے زبیر احمد بجارانی کے ساتھ آبائی گاں آنے والے دو افراد منصوراحمد اور سکندر علی بجارانی کو بھی کیڈٹ کالج کرم پور قرنطینہ سنٹر میں منتقل کر دیا گیا۔ جن سے سیمپل لیے گئے ہیں۔ جبکہ چھٹی ہونے کے باعث اسپتال عملے نے رپورٹ جاری نہیں کی دوسری جانب تینوں دوست کراچی سے واپس کرم پور کے گاں عبدالجبار بجارانی پہنچے تھے اہل علاقہ کے اطلاع پر کرم پور کے صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر کو اطلاع دی جس نے ٹیم بہیج کر تینوں متاثرین کو کرمپور کیڈٹ کالج قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ کیڈٹ کالج کرم پور قرنطینہ سینٹر میں دو مریضوں کی رپورٹ پازیٹو ہے جبکہ دو افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ جو کہ دو تین دن کے اندر آ جائے گا۔ جبکہ کرونا کے مقامی کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈان کی پاسداری اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کیا گیا ہے۔ تنگوانی میں اب تک کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11ہوگئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -