ایمان وہ دولت ہے جومسلمان کی زندگی کوروشن بنا دیتی ہے‘ عبدالقدیر اعوان

  ایمان وہ دولت ہے جومسلمان کی زندگی کوروشن بنا دیتی ہے‘ عبدالقدیر اعوان

  

پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر نے کہا ہے کہ اگر ہم صحیح معنوں میں اپنی نمازوں کی حفاظت کریں اور اپنے اعمال آخرت کو دیکھتے ہوئے اختیار کریں تو ہماری زندگیوں سے بد عملی ختم ہو جائے گی اور کئی کمزوریوں سے ہماری جان چھوٹ جائے۔ان خیالات کا اظہا رامیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کو ایک مضبوط پالیسی عوام الناس کو دینی ہو گی جس کی پلاننگ مستقل مزاجی کے ساتھ کی جائے کیونکہ ایسی وبائی مرض کے لیے منصوبہ بندی زیادہ عرصہ کے لیے ہو تو بہتر ہو گاجبکہ ہمیں دوسرے ملکوں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے پاس موجود وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی اسی طرح میں اپنی قوم سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ جہاں آپ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں اس کے ساتھ توکل الی اللہ کریں سب کچھ اسبا ب کو سمجھ لینا درست نہیں ہے۔ہم صرف اسباب اختیار کر سکتے ہیں ان اسباب پر نتائج اللہ کریم ہی مرتب فرماتے ہیں یادرکھیں لیڈر جو ہوتے ہیں وہ آگے چلتے ہیں پیچھے چل کر آپ کسی کی راہنمائی نہیں کر سکتے۔اللہ کریم نے ہمیں سب سے بہترین اصول و ضوابط عطا فرمائے ہیں۔آخر میں انہوں نے اس کورونا جیسی وبائی مرض سے نجات کی دعا فرمائی۔اور کہا کہ اللہ کریم ایسے موقع پر ہمیں صبرعطافرمائے۔امین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -