حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ 18 ویں ترمیم پر ڈال کر بری نہیں ہو سکتی‘ رحیم داد خان
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ اٹھارہویں ترمیم پرڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی اٹھاروہویں ترمیم کے حصول کے لئے صوبوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں موجودہ حکومت سے صوبوں کی خود مختاری ہضم نہیں ہو سکتی پیپلز پارٹی سمیت دیگر جمہوری قوتیں اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی برداشت نہیں کریں گے پی ٹی ائی حکومت کا اپنے وزراء پر اعتماد ہی نہیں اس لئے عسکری قیادت سے قرض پر لوگ لیکر ترجمان بناتے ہیں جو ان کی نااہلی کی منہ بولتی ثبوت ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دیا ہے پیپلز پارٹی مزدوروں کی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے حکومت فوری طور پر صنعتی مزدوروں کی پنشن میں اضافہ کرکے 20ہزار روپے مقرر کیا جائے اگر حکومت نے اٹھارہویں ترمیم کے خلاف سازش کی تو پی پی پی کے جیالے خاموش نہیں رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت بھائی نیوز کلب کے پروگرام رابط میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے صوبوں اور مرکز میں رابطوں کا فقدان ہیں مرکزی حکومت عوام کو سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے مہنگائی میں بے تخاشا اضافے سے عوام تنگ ہو کر خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی مہینے پہلے ریکارڈ کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان میں ابھی تک حکومت نے عوام کو کوئی ریلف نہیں دیا اور جو قیمتیں کم کرتے ہیں وہ بھی اونٹ کے منہ میں زیرہ ڈالنے کی مترادف ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ اٹھارہویں ترمیم پر ڈالنے کی کوشش کرکے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے سازشیش کر رہے ہیں جو کہ احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترداف ہیں کیونکہ ملک کے تمام سیاسی قیادت اس کے خلاف بھرپور انداز میں میدان میں اتریں گے انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم پر اتفاق رائے موجود ہے حکومت ہوش کے ناخن لے وفاق اور صوبوں میں عدم اتفاق کا رحجان نیک شگون نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جانوں کے تحفظ کے لئے صوبوں کو مختص مالیاتی حصہ مرکزی حکومت فوری طور پر فراہمی کو یقینی بنایں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی تو یہ اگ کا بگولہ ثابت ہو گا جو پورے ملک کو اپنے لپیٹ میں لیکر سب کچھ کو راکھ کر ڈالیں گے انہوں نے کہا کہ بجلی کے خالص منافع کی عدم ادائیگی این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو حقوق نہ دینا اور مشترکہ مفادات کو نسل کو غیر فعال کرنا صوبوں کے اختیارات سلب کرنے کی ناکام کوشش ہو رہی ہے انہوں نے یوم مئی کے مناسبت کے بارے میں کہا کہ یوم مئی یوم شہداء مزدور ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی مزدور طبقے کی فلاح وبہبود کے لئے ٹریڈ یونین کی ازادی اور ورکر ویلفیئر فنڈز کی قیام کے علاوہ مزدروں کے رہائش کے لئے لیبر کالونیوں کو مالکانہ حقوق پر دینا اور بزرگ محنت کشوں کے لئے ای او بی ائی پنشن مقرر کرنا پی پی پی کی مرہون منت ہیں انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صنعتی ملازمین کو پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے فوری طور پر اضافہ کرکے کم از کم 20روپے کی جائے انہوں نے دہمکی دی کہ اگر حکومت نے اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی تو پی پی پی کے جیالے سڑکوں پر اکر اینٹ سے اینٹ بجا کر دم لیں گے