پارا چنار‘ قبائلی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ویمن پولیس رپورٹنگ سنٹر کا افتتاح

  پارا چنار‘ قبائلی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ویمن پولیس رپورٹنگ سنٹر کا ...

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان) قبائلی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ویمن پولیس رپورٹنگ سنٹر کا افتتاح پاراچنار میں کیا گیا تقریب میں قبائلی عمائدین سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں ویمن رپورٹنگ سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پولیس فورس کو فعال بنانے کے بعد قبائلی خواتین کے مسائل اور محرومیوں کے ازالہ کے لئے خواتین پولیس رپورٹنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے خواتین کے مسائل کے حل میں مدد ملی گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ قبائلی خواتین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ رپورٹنگ سنٹر میں آنے والی خواتین کے ہمراہ بچوں کے کھیلنے کیلئے کھلونوں کا بندوبست بھی کیا گیا ہے اور پاراچنار ویمن پولیس رپورٹنگ سنٹر قبائلی تاریخ کا پہلا سنٹر ہے اور ضلع کرم کے صدہ اور سنٹرل کرم میں بھی ویمن پولیس رپورٹنگ سنٹر قائم کئے جائیں گے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کی سطح پر 50 لیڈی کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گیاس موقع پر خواتین پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ قبائلی روایات اور رسم و رواج کو مد نظر رکھتے ہوئے بہتر طریقے سے خواتین کے مسائل کے حل کے لئے خدمات انجام دینگی اس موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے ناصر علی، حاجی میر زمان،جلال بنگش، اکبر جان اور دیگر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ وہ ہر اس اقدام سراہتے ہیں جس میں قبائل کے رسم و رواج کو مد نظر رکھا جائے عمائدین نے خواتین رپورٹنگ سنٹر کو خوش آئیند اقدام قرار دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -