پشاور‘ موٹر سائیکل چوری میں گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور‘ موٹر سائیکل چوری میں گروہ کا سرغنہ گرفتار

  

پشاور(کرا ئمزرپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئے گئے، ملزم کو اس قبل بھی موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی فرحان ولد فرید اللہ سکنہ کاکشال نے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو رپورٹ درج کی تھی کہ اس کے گھر کے سامنے سے کسی نامعلوم ملزم نے موٹرسائیکل چوری کر لی ہے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ڈی ایس پی سبرب اختراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین اور تفتیشی عملہ نے سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات کرنے ساتھ ساتھ مختلف جرائم پیشہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کی جس کے دوران گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم فیاض کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق منظم موٹر سائیکل چور گروہ سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے، ملزم کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا جس سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -