سندھ کو صوبے کے سیاسی ٹڈی دلوں سے خطرہ ہے،جمال صدیقی

          سندھ کو صوبے کے سیاسی ٹڈی دلوں سے خطرہ ہے،جمال صدیقی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ کو صوبے کے سیاسی ٹڈی دلوں سے خطرہ ہے اگر سب کام وفاق نے کرنے ہیں تو صوبائی حکومت کو گھر جانا چاہیے 18 ویں ترمیم صرف پی پی کے لیے پیسے بنانے کی ترمیم ہے اسی لیے سندھ حکومت 18 ویں ترمیم پر سندھ حکومت حواس باختہ ہے پی پی ٹڈی دل کی طرح سندھ کی فصلوں اور عوام کے نصیبوں کو کھا گئی ہے، سندھ کارڈ کے پیچھے چھپنے والے بیرون ملک سندھ کا پیسہ جائیدادوں میں لگارہے ہیں کورونا کی صورتحال میں سندھ حکومت کی پھڑتیاں اور ڈرامے عروج پر ہیں پی پی کے وزراء اتنے اہل نہیں کے کوئی کام اپنے فنڈ سے کرسکیں پیپلرزپارٹی کے وزیروں نے سندھ کے عوام کو ان کے حق سے محروم رکھا ٹڈی دل کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچارہے ہیں اور پیپلرزپارٹی سیاست کرنے میں مصروف ہے یہ وقت پیپلرزپارٹی کے لیے خد کو ثابت کرنے کا تھا بیان بازی کا نہیں پیپلرزپارٹی سندھ کو نقصان پہچارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -