سامراجی طاقتیں پاکستان کی روحانی تحریک کو کچلنا چاہتی ہیں، علماء اہلحدیث

  سامراجی طاقتیں پاکستان کی روحانی تحریک کو کچلنا چاہتی ہیں، علماء اہلحدیث

  

کراچی(پ ر)قرآن اور رمضان ہمیں سخاوت کاد رس دیتا ہے، سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے اپنے دور خلافت میں زکوٰۃ نہ دینے والوں کے خلاف قتال کا حکم دیا تھا۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سای طاقتیں پاکستان کی روحانی تحریک کو کچلنا چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے ممتاز دینی اسکالر مفتی عبدالوکیل ناصر نے جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ موجودہ صورتحال میں روحانی و مذہبی تحریک کے داعیان دین کے ساتھ ماضی میں کی جانے والی سخاوت سے زیادہ تعاون کریں تاکہ کورونا وائرس والی سازش سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے اور مساجد و مدارس سے جاری ہونے والی امداد جو ہزاروں خاندانوں کے چولہے جلانے میں معاون ثابت ہوئی ہے وہ ان حالات میں بھی جاری و ساری رکھی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر سطح پر اسلامی اقدار کی پاسداری کریں کیونکہ علمائے کرام نے پاکستانی تاریخ میں کبھی بھی احتجاج کا علم بلند نہیں کیا بلکہ منبرومحراب سے عوام الناس کی ذہن سازی کرکے انہیں منفی سوچ سے ہٹا کر مثبت سوچ والا انسان بننے کی ترغیب دلائی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -