ٹانک، افغانستان سے وزیرستان کے راستے اندرون ملک سمگلنگ کا دھندبدستور جاری

ٹانک، افغانستان سے وزیرستان کے راستے اندرون ملک سمگلنگ کا دھندبدستور جاری

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)افغانستان سے وزیرستان کے راستے اندرون ملک سمگلنگ کا دھندا بدستور جاری غیر ملکی مصنوعات سے بھرا ٹرک ڈیرہ پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی کے دوران دھر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق افغانستان سے جنوبی وزیرستان کے راستے اندرون ملک سمگلنگ کا دھندا عروج پر پہنچ چکا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات امریکی بادام، زیرہ، اور دیگر غیرملکی مصنوعات سے بھرا ٹرک نمبر 438 TKJ پاک افغان سرحدی علاقہ انگور آڈہ کے راستے، وانا سب ڈویژن کے علاقے راغزائی، وانا بازار، تنائی، گومل زام ڈیم، گرداوائی سمیت دیگر ایک درجن سے زیادہ سکاوٹس فورس، ایف سی، پولیس،کے چیک پوسٹوں پر بلا کسی خوف و خطر اور روک ٹوک کے گزار کر ضلع ٹانک کے کسٹم چیک پوسٹ پر بھی سمگلر مافیا نے کسٹم حکام کے ساتھ ملی بھگت کرکے کسٹم قوانین کے مطابق 35 لاکھ روپے کی کشٹم ڈیوٹی ادائیگی کی بجائے چار لاکھ روپے پر سودا طے کرکے کشٹم ادائیگی کی رسید جاری کرکے جانے دیا جس کی اطلاع حساس ادارے کو ملنے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرکے سی آر بی سی پولیس چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران امریکی بادام، زیرہ اور دیگر غیر ملکی مصنوعات سے لوڈ گاڑی کو حراست میں لینے کے بعد صدر تھانہ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی، ذرائع کے مطابق تحویل میں لیا گیا 12 ہزار کلو گرام امریکن بادام پر کسٹم ڈیوٹی 20 % ہے جبکہ کسٹم حکام سمگلروں کے ساتھ مک مکا کرکے دس % ڈیوٹی لگائی ہے اور بادام کو ریکارڈ پر 700 کلو گرام ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -