صوابی‘ بدقماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 3 سہولت کار سمیت 23 گرفتار

    صوابی‘ بدقماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 3 سہولت کار سمیت 23 ...

  

صوابی (بیورورپورٹ)ڈی پی او صوابی کا سرکل رزڑ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کر کے ایک اشتہاری تین سہولت کار سمیت 23 مشتبہ افراد گرفتار کر کے4000گرام سے زائد چرس،5 بوتل شراب،آئس اور اسلحہ برآمد کر لی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی قیادت میں ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال ایس ایچ او تھانہ پرمولی انسپکٹر سلطان محمود اور تھانہ کالوخان انسپکٹر محمد فیاض خان و بھاری نفری پولیس،لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس، بی ڈی یو سکواڈ، سنیفر ڈاگ نے علاقہ پرمولی،نارنجی،شیر درہ،اسوٹا شریف،مہر علی،شیوہ و دیگر ملحقہ پہاڑی علاقہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 100/110 بذریعہ لیڈی کنسٹبلز گھروں کو چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ حدود تھانہ میں رہنے والے کرایہ داران کی انٹری فارم بھی چیک کئے گئے۔غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں ایک عدد کلاشنکوف ایک عدد رائفل12 بور، 3عدد پستول اور مختلف بور کے درجنوں کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔دوران سرچ اپریشن 5 بوتل شراب 4000گرام سے زائد چرس،35گرام آئس،جبکہ سرقہ شدہ جنریٹر،واٹرپمپ،اور ٹائرز پریم بھی برآمد کرکے چور ملزم محمد اردیس سکنہ شیوہ کو گرفتار کیا۔لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 16دکانداران پر جرم NDMA کے تحت مقدمات درج کیے گئے،ملزمان منشیات فروش نورل سکنہ سکندرے،اور عبدالصمد ساکن شیخ جانہ سے چرس اور آئس برآمد کیا گیا۔جبکہ دہشت گرد عدنان ساکن پرمولی کو ہر قسم امداد و سہولیات مہیاء کرنے والا سہولت کار گل نواس ساکن پرمولی کو گرفتار کرکے قبضہ سے پستول بمع کارتوس برآمد کی اسی طرح دو اور سہولت کار ضیاد علی ساکن قمر ڈھنڈ اور اسد زمان ساکن شاہ ڈھیر کو گرفتار کرکے پستول بمع کارتوس برآمد کرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -